aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں انگریزی ادب کے اثر ات بہت ہی زیادہ ہیں ایسے میں اردو کے قاری کوچاہیے کہ وہ انگریزی ادب کی تاریخ سے بھی واقف ہو ۔اس کتاب میں انگر یزی کی طویل ترین تاریخ کو بہت ہی مختصر انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ کسی بھی ادب کی روح تک پہنچنے اور اس کے اسرار و رموز کے عرفان کے لیے براہ راست اس کے ادب کامطالعہ ضرور ی ہوتا ہے لیکن اس زبان سے آپ واقف نہیں ہیں تو پھر اس ترجمہ شدہ تنقید و تاریخ کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے ۔ایسے میں جو لوگ انگریزی ادب کے براہ راست مطالعہ سے قاصر ہیں ان کے لیے بہت ہی اختصار کے ساتھ اس کتاب میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ اس کتاب کے ذریعہ مغربی ادب کی تحریکوں اور فنی تجر بوں سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں ساتھ ہی وہاں کی مختلف اصناف ادب اور ان کے تخلیق کاروں کو بھی جان سکتے ہیں ۔ عہد بعہد اس کتاب میں اختصار سے سب کچھ پیش کیا گیا ہے. جب مطالعہ شروع کر یں گے تو یہ احساس ہوگا کہ ارد و ادب کے خوشہ چیں نے کیا کیا استفادہ کیا ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets