aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غدر دہلی کے قسط وار مضامین کا یہ دوسرا حصہ ہے جس میں انگریزوں کی بپتا لکھی گئی ہے۔ غدر سے قریب ایک ماہ قبل اپریل میں ایک اشتہار جامع مسجد دہلی میں چسپہ کیا گیا جس کا مضمون تھا کہ " 11 مئی کو دہلی لوٹی جائیگی" مگر اس اشتہار کو شرارت سمجھ کر نظر انداز کر دیا گیا نہ انگریز وں نے اس پر توجہ مرکوز کی اور نہ ہی ہندوستانیوں نے اس طرف توجہ کی۔ پھر آخر کار وہی ہوا جو اشتہار بتانا چاہ رہا تھا، اور میرٹھ کے باغی دہلی میں گھس گئے اور دہلی کو میدان جنگ بنا دیا گیا۔ جس میں انگریز اول اول پسپا ہوتا دکھائی دیا اور بہت سے انگریز سپاہی قتل کر دئے گئے۔ انگریزوں کی اسی بپتا کو اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ اچانک بلوائیوں نے کس طرح ان پر حملہ کر دیا اور کس طرح انگریزوں کو اپنی جان بچانے کے لئے بھاگنا پڑا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets