by Shahabuddin Saqib
anjuman taraqqi-e-urdu hind ki ilmi aur adabi khidmaat
Ibtida Se 1947 Tak
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Ibtida Se 1947 Tak
انجمن ترقی اردو ہند نے اردو زبان و ادب کی ترقی و اشاعت میں بے حد اہم کردار ادا کیا ہے۔ سب سے پہلے یہ انجمن محمڈن اینگلو اورینٹل ایجوکیشنل کانفرنس کے ایک ذیلی شعبے کی حیثیت سے 1903 ء میں قائم کی گئی تھی۔اس وقت کے نامور اہل علم وادب اس انجمن سے جڑ کر اردو کے فروغ و اشاعت میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ رفتہ رفتہ اس انجمن کے کئی شاخیں ملک بھر میں قائم ہوئیں ۔جس کے بعد ملک بھر میں اردو زبان کی تصنیفی و تالیفی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا۔انجمن کی ابتدا تا 1947ء تک انجمن ترقی اردو نے نہ صرف یہ کہ ادبیات اور مختلف علوم و فنون سے متعلق تصنیفات و تالیفات اور تراجم پر مشتمل قابل قدر سرمایہ فراہم کردیا تھا،بلکہ اردو زبان کو ایک تحریک کی صورت عطا کردی۔ اس طرح انجمن ترقی اردو کے اردو خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ انجمن ترقی اردو کی ان ہی خدمات کا احاطہ زیر نظر تصنیف میں کیا گیا ہے۔مصنف نے انجمن ترقی اردو کی تاریخ کے تمام گوشوں اور اس کی خدمات کے جملہ پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ جائزہ1947 ء تک کی تاریخ انجمن پر مشتمل ہے۔ جس کو مصنف نے سات ابواب میں منقسم کرتے ہوئے ،انجمن ترقی اردو کی علمی اور ادبی خدمات کا جائزہ لیا ہے۔جس میں انجمن کاتاریخی پس منظر،اس کا قیام ،اردو کی ادبی خدمات، لسانی خدمات،علمی خدمات ، انجمن کے رسائل ،جرائد کے تذکرے اور انجمن ترقی اردو کی مجموعی خدمات کا مفصل جائزہ لیا ہے۔