aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
الیاس سیتاپوری اردو کے وہ تاریخی ناول نگار تھے جنھوں نے منفرد انداز کے تاریخی ناول لکھے جن نالوں کو پڑھ کر تاریخی کی حقیقت کی عکاسی ہوتی ہے۔ حرم سرا، راگ کا بدن، اندر کا آدمی، چاند کا خدا، بالاخانے کی دلہن، پارسائی کا خمار، آوارہ گرد بادشاہ ، اور انوکھی جنگ جیسے ناول لکھے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں شمع بکڈپو (نئی دہلی) نے شائع کیں۔ ان کی کہانیوں میں تاریخ کے تمام پہلو نہایت مہارت اور چابکدستی کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔ علم و ادب، سیاست، اخلاقیات، معاشیات اور ثقافت کی روح ان کی کہانیوں میں اس طرح پیوست اور مربوط ملے گی کہ قاری کو ان کی سچائی پر شبہ تک نہیں ہوتا ،ان کے ناولوں کی ایک خوبی بھی ہے کہ جو کہانی جس ملک اور جس زمانے سے متعلق ہوتی ہے اس کا لب و لہجہ، کرداروں کا اندازِ گفتگو، تشبیہہ اور استعارے، محاورات اور امثال اس ملک اور اس زمانے سے متعلق استعمال کیے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب"انوکھی جنگ"بھی ان کا تاریخی ناول ہے جس کا ماخذ شام ، فلسطین اور لبنان وغیرہ ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free