aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زاہدہ زیدی اچھی شاعرہ ، ڈراما نگار، مترجم اور ناول نگار ہیں۔ ایک مثالی فن کاری کی حیثیت سے انگریزی اور اردو اد ب کے افق پر جلوہ گر رہی ہیں۔ ان کا شجرہ نسب مولانا حالی سے ملتا ہے۔ انہوں نے روسی ادیب انتون چیخوب کے ڈرامے کا شاندار اور بامحاورہ اردو ترجمہ پیش کیا ہے۔ انتون چیخوف کے ڈراموں سے حقیقت نگاری کا ایک نیا اسلوب روسی ادب کو ملا۔ ان کے افسانوں میں انسانی صفات کے منفی پہلو، کمینہ پن پر شدید طنز ملتا ہے۔ زیر نظر کتاب انتون چیخوب کے ان تین ڈراموں کا مجموعہ ہے جن کا ترجمہ زاہدہ زیدی نے انگریز ی سے اردو میں کیا ہے۔ مترجم نے شگفتہ اور سلیس زبان میں ترجمہ کیا ہے ۔ کتاب کے شروع میں چیخوف کے فن کا انتہائی عالمانہ انداز میں ایسا تنقیدی تجزیہ پیش کیا ہے کہ اس عظیم فنکار کے فن کی تمام اہم خصوصیات کی بھرپور معلومات نکھر کر سامنے آجاتی ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets