aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
انتون چیخوف پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے لیکن انہیں جدید روسی افسانہ نگاری کے اول دستے میں شمار کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’انتون چیخوف کی چھوٹی بڑی کہانیاں‘میں شامل کچھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جن کے سبب روس کے صف اول کے ادبا اور سیاست دانوں سے انہوں نے خراجِ تحسین وصول کیا، مثلاً کتاب میں شامل ایک کہانی ’وارڈ نمبر ۶‘ کے بارے میں قد آور روسی لیڈر لینن تک نے کہا کہ اس کہانی نے انہیں ایک انقلانی بنا دیا۔ اسے پڑھنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں خود وارڈ نمبر ۶ میں بند ہوں۔ اسی طرح چیخوف کی کہانیوں اور ناولوں کے بارے میں کہا کہ اگر کسی انسان کو انیسویں صدی کے اواخر میں روس میں پھیلی تاریکی اور بے انتہا غربت کے بارے کچھ جاننا ہو تو اسے چیخوف کی ان چنندہ کہانیوں کو پڑھنا چاہئے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets