aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"انواع فلسفہ"پروفیسر ولیم ارنسٹ ہاكنگ كی مشہور و معركتہ الآرا تصنیف "ٹائپس آف فلاسفی" كا اردو ترجمہ ہے، جس كے مترجم ظفر حسین خاں ہے۔یہ كتاب اردو داں كو فلسفہ كے مختلف اقسام سے روشناس كراتی اہمیت كی حامل ہے۔اس كتاب میں مصنف نے ولیم كی كتاب كا آسان ترجمہ كیا ہے۔ولیم نے اپنی كتاب میں فلسفہ كے باقاعدہ مطالعے كے تین طریقے بتائے ہیں۔پہلا طریقہ كسی فلسفہ كی تاریخ پر عبور حاصل كرلیا جائے ،دوسراطریقہ یہ ہے كہ براہ راست مسائل فلسفہ كو سمجھنے كی كوشش كی جائے اور تیسرا طریقہ ذوق تاریخ اور ذوق نظام خیال دونوں كو ملاكر فلسفہ كو سمجھا جائے۔اس كتاب میں مصنف نے فلسفہ كی ابتدا ،اس كے معنی و مطالب، كائنات سے جڑے مختلف سوالات اور ان كے جوابات،تصور،تنقید، حقیقت اور وجدانیت كے متعلق بحث كرتے ہوئے فلسفہ كو سمجھایا ہے۔اس كے علاوہ آخر میں اردو زبان میں فلسفہ پر موجود كتابوں كی فہرست بھی دی گئی ہے۔