aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو نصابی اور امتحانوں کی ضروریات کے مد نظر لکھی جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہ کتابیں حتی المقدور اس بات کی کوشش کرتی ہیں کہ معیار کو برقرار رکھا جائے، زیر نظر کتاب اسی نوع کی ہے۔ اس کتاب کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اندر کلاسیکی ذوق و شوق پروان چڑھانے کی غرض سے قلمبند کیا گیاہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے؛ پہلا حصہ نثر پر مبنی ہے اور دوسرا حصہ نظم پر۔ حصہ نثر میں رجب علی بیگ سرور، مرزا غالب، ملا وجہی، ابوالکلام آزاد وغیرہ سے متعلق تحریریں ہیں جب کہ دوسرے حصے میں سوداؔ، غالبؔ، اقبالؔ، اصغر گونڈوی، کی غزلیات ہیں۔ ان کے علاوہ اردو کلاسیکی تخلیق کاروں کی مثنویات، قصیدے، مرثیہ، منظومات، قطعات اور رباعیات بھی ہیں۔