Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : غوث سیوانی

ناشر : عرشیہ پبلی کیشنز، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 2013

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تصوف

ذیلی زمرہ جات : تذکرہ

صفحات : 300

معاون : غوث سیوانی

انوار تصوف
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اکابرین صوفیہ کے احوال و مناقب پر مشتمل کتاب ہے جس میں امام تصوف عبد الکریم قشیری، داتا گنج بخش شیخ علی ہجویری، حجۃ الاسلام امام محمد غزالی، محبوب ربانی شیخ عبد القادر جیلانی ، مولانا جلال الدین رومی ، محبوب الہی نظام الدین اولیاء ، شیخ شرف الدین یحیی منیری ، مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی جیسے بڑے بڑے اولیاء کرام کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اکابرین کی زندگی پر بار بار لکھنا ان کو یاد کرنے کے مترادف ہے، جس سے ان کی تعلیمات کو زندہ و جاوید کیا جا سکے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

                        عہد حاضر میں تصوف کے موضوع پر غوث سیوانی کام کر رہے ہیں۔انھوں نے تصوف کے موضوع پر کئی بڑے کام کئے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی تحریریں اکثر اخبارات ورسائل میں دیکھنے کو ملتی ہیں جو عموماًملک کے سیاسی حالات وسماجی مسائل پر تبصرے کی شکل میں ہوتی ہیں۔اردو قارئین کا ایک طبقہ اب ان کے نام اور انداز تحریر سے مانوس ہوچکا ہے اور اسے ان کے مضامین کا انتظار رہتا ہے۔ وہ زود نویس ہیں اور ہرمہینے تیس سے زیادہ مضامین لکھتے ہیں،علاوہ ازیں مختلف ٹی وی چینلوں کے لئے بھی اسکرپٹ رائٹنگ اور پروڈکشن کرتے رہتے ہیں۔وہ اب تک دوہزار سے زیادہ مضامین لکھ چکے ہیں اور ٹی وی چینلوں کے لئے اتنی ہی تعداد میں ایپی سوڈس کی رائٹنگ اور پروڈکشن بھی کرچکے ہیں۔ بعض ٹی وی پروگراموں میں انھیں اینکر کے طور پر دیکھا گیا تو بعض میں وہ انٹرویو کرتے ہوئے نظر آئے۔جب کہ دوردرشن پر ” غزل اس نے چھیڑی“ میں وہ معروف شاعر جگر مرادآبادی کے رول میں دکھائی دیئے۔ انھوں نے بیرون ملک کے چینلوں کے لئے بھی کئی پروگرام کئے ہیں۔ راجدھانی دلی میں رہائش پذیر اس قلم کار کا اصل کارنامہ اس کی کتابیں ہیں جن کی تعداد پندرہ تک پہنچ چکی ہے اور ان کی ہزاروں کاپیاں اب تک فروخت ہوچکی ہیں۔ یہ کتابیں ہندوستان وپاکستان کے علاوہ امریکہ اور یوروپ کی لائبریریوں کی بھی زینت ہیں۔ ان کی بیشتر کتابیں تصوف کے موضوع پر ہیں جن کے ذریعے وہ سماج کو جوڑنے کا کام کررہے ہیں اور نفرت بھری، اس دنیا میں محبت پھیلانے میں حصہ دار بن رہے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ موجودہ دور کے تمام مسائل مادیت اور جدیدیت کے شکم سے جنم لے رہے ہیں اور ان کا حل صوفیہ کی تعلیمات میں موجود ہے۔انھوں نے تصوف کو عہد جدید کے تقاضوں کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسی کے ساتھ چونکہ وہ شاعر بھی ہیں لہٰذا ان کا شعری مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے۔ ان کا ایک بڑاشعری کارنامہ ہے ،فارسی کے گیارہ اساتذہ شعراءکی منتخب غزلوں کا منظوم ترجمہ، جو دنیا میں پہلی بار ہوا ہے اور” دوآتشہ“ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے