aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں افتخار عارف کی سوانح، شخصیت ، شاعری ، نثر اور عصری تاریخ میں ان کے مقام کو مختلف ابواب، فصلوں اور عنوانات کے تحت یکجا کیا گیا ہے۔ آخر میں ان کے منتخب کلام کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے پہلے باب میں سات فصلوں میں افتخار عارف کے سوانح اور شخصیت ، دوسرے باب میں بہ حیثیت غزل گو ، تیسرے باب میں بہ حیثیت نظم نگار، چوتھے میں بہ حیثیت نثر نگار اور پانچویں میں عصری تنقید کے آئینے میں، عنوانات کے تحت ان کے تمام شخصی و فنی گوشوں کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آخر میں ان کی منظومات اور اس کے بعد " انتخاب کلام " کے تحت ان کے بارے میں دانشوروں کی آراء پیش کی گئی ہیں ۔