aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب اقوام ہند کی تاریخ پر محمول ہے ۔ اس میں ہندوستان کی ان اقوام کے اصل و اصول کو بیان کیا گیا ہے جو ہندوستان میں پائی جاتی ہیں مگر ان اقوام کی کوئی باضابطہ کتاب اس موضوع پر نہیں تھی ا س لئے اس کتاب کو مذہبی کتب مثلا مہابھارت ، راماین ، گیتا وغیرہ کی مدد سے لکھا گیا ہے اور ان اصول کو خاص طور پر اہمیت دی گئی ہے جو دیگر اقوام میں رائج ہیں ۔ چاہے وہ اسلامی اصول و قوانین اقوام ہوں یا چینی و جاپانی اور انگریزی ۔ یہ کتاب موٹے طور پر پانچ فصلوں پر منحصر ہے ۔ پہلی فصل اصول و تفصیل قوم برہمن پر مبنی ہے ، دوسری فصل چھتری اور کھتری اقوام پر مبنی ہے ، تیسری فصل قوم بیس یعنی تجارت پیشہ لوگوں کے بیان پر محمول ہے ، چوتھی فصل کایتہان قوم کے بیان میں ہے اور پانچویں فصل اقوام چھتیس فرقہ پر مبنی ہے ۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں اس کتاب کے ابواب ہندو دھرم کی اسی روایت سابق پر کھی گئی ہے جو پہلے سے چلی آ رہی ہے بس اس کو چار کے بجائے پانچ جگہ تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ کتاب آسان اور عامیانہ زبان میں تحریر کی گئی ہے اور اپنے موضوع ہر ایک اہم کتاب ہے ۔