Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Syed Sulaiman Nadvi

Publisher : Hindustaanii Academy, Allahabad

Year of Publication : 1930

Language : Urdu

Categories : History, Lectures

Sub Categories : Cultural History

Pages : 447

Contributor : Jamia Hamdard, Delhi

arab-o-hind ke talluqat
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

عرب اور ہندوستان كے تعلقات نہایت ہی قدیم ہے۔یہ تعلقات تجارتی ،معاشی او رمذہبی سطح پر ہموار ہیں۔اہل عرب ہندوستان كے سواحل پر آتے تھے۔ہندوستان كے باشندے عرب سے آمد ورفت ركھتے تھے۔ہندوستانیوں كی مختلف جماعتیں وہاں مستقل طور پر آباد بھی تھی جن كو عرب زط اور مید كے نام سے یاد كرتے تھے۔اسلام سے قبل ہی ہندوستان كی بہت سی چیزیں عرب كی منڈیوں میں فروخت ہوتی ہیں۔اس طرح عرب اور ہندسےان كے تعلقات تجارتی اور معاشی طور پر بہت مضبوط تھے۔ہندو مسلمان میں اتحاد و اتفاق بھی تھا، لیكن ہندوستان پر انگریزوں کے قبضہ کے بعدفرنگیوں نے ہندو مسلماں میں نفاق ڈالنے كی بھرپور كوشش كی ۔جس كے لیے فرنگیوں نے چند ایسی نصابی كتابیں شائع كروائی تھیں۔جس میں اسلام اور مسلمانوں كے كردار اور تاریخ كو مسخ كركے پیش كیا گیا تھا۔اس نفاق كو مٹانے اور ہندو مسلمانوں میں اتحاد كے لیے مذہب اسلام اور مسلمانوں كی صحیح تاریخ ،كردار اور امت مسلمہ کی صحیح تصویر كو پیش كرنا ضروری تھا۔اسی مقصد كے تحت اس تصنیف کو منظر عام پر لایا گیا ۔جس میں مولانا سید سلیمان ندوی کی"عرب اور ہندوستان كے تعلقات "پرمبنی تقریریں ہیں۔ جو انھوں نے 22 اور 23 مارچ 1929 كو ہندوستانی اكاڈمی كے سامنے پیش كی تھیں۔جس كا مقصد ہند ومسلمان دونوں كو ان كا زرین عہد یاد دلاناتھا، جب دونوں گونا گوں اتحاد كے رابطوں اور سلسلوں سے بندھے تھے۔جس كے لئے مصنف نے كتاب كو پانچ ابواب میں تقسیم كیا ہے۔پہلا باب "تعلقات كا آغاز اور ہندستانی كےعرب سیاح "،دوسرا باب "تجارتی تعلقات"،تیسرا باب "علمی تعقات"،چوتھا باب "مذہبی تعلقات"،اور پانچواں باب "ہندوستان میں مسلمان فتوحات سے پہلے"كے تحت عرب اور ہندوستان كے تجارتی ،معاشی ،سماجی ،مذہبی تعلقات كی مکمل تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now