aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں اس مسئلہ پر سیر حاصل گفتگوکی گئی ہے کہ عربوں نے کب تاریخ نویسی کا آغاز کیا۔ یوں تو عرب کے یہاں تاریخ نویسی کا آغاز بہت پہلے ہو چکا تھا کیوں کہ وہ اپنے خانوادوں کا شجرہ اور ان کے مفاخرات کو ہمیشہ لکھ کر رکھتے تھے مگر باقاعدہ کب اور کیسے تاریخ نویسی کا آغاز ہوا اس کتاب میں بتایا گیا ہے۔ کتاب میں سب سے پہلے عربوں کے کلاسیکی عہد کو بیان کیا گیا ہے اور اس کی مفصل تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد وہاں پر تاریخ نویسی کا آغاز کے ابتدائی نقوش پر بحث کی گئی ہے۔ جس میں غزوات و سیرت نگاری کا آغاز کس طرح ہوا اس پر گفتگو کی گئی ہے۔ پھر فتوحات نگاری کے عہد پر بات کی گئی ہے اس کے بعد عالمی تاریخیں لکھنے کے دور پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free