aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید تمیکن کاظمی ریاست حیدرآباد کے ایک انتہائی علمی گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔ زیر نظر کتاب کے مقدمے میں ان کے جو حالات زندگی رقم کیے گئے ہیں وہ پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ارسطو جاہ نامی یہ مقالہ انہیں کا رقم کردہ ہے۔ ارسطو جاہ نظام علی خاں کے دور حکومت میں اعظم الامراء یعنی وزیر اعظم تھے۔ جن کا عہد منصبی 1778 سے 1795 کے درمیان محیط ہے۔ اس مقالے میں تمکین صاحب نے اسی عہدہ دارکی خوبیوں کا جائزہ لیا ہے اور ارسطو کی شخصیت پر جو اعتراضات کیے جاتے ہیں ان کی تردید کرتے ہوئے معترضین پر سخت تنقید کی ہے۔ اس مقالے میں انہوں معترضین کا تشفی بخش جواب نہایت استدلال کے ساتھ دیا ہے۔