aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ارمغان امجد" خواجہ حمید الدین مشاہد کی مرتب کردہ ہے۔ مشہور رباعی گو امجد حیدرابادی کی خدمات کے اعتراف میں ادارہ ادبیات اردو نے 31 جنوری ۱۹۵۵کو جشن الماسی کا انعقاد کیا، جس میں مقالہ نگاروں نے امجد حیدرابادی کی شاعری شخصیت اور ان کی خدمات کو بیان کیا، اس کتاب میں ان تمام مقالات کو جمع کیا گیا ہے، جن میں حضرت امجد کی شاعری پر گفتگو کی گئی ہے، ان کی رباعی کی خصوصیات کو واضح کیا گیا ہے، ان کی شاعری کے موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کے شخصی کمالات کا اظہار کیا گیا ہے، حضرت امجد کی شاعری میں عورتوں کے مسائل کی بھی عکاسی کی گئی ہے، مقالات میں اس پہلو پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، کتاب میں محمد حسین آزاد اور مولانا مناظر احسن گیلانی جیسے قلمکاروں کے مقالات شامل ہیں، آخر میں وہ پیغامات شامل کئے گئے ہیں، جو مختلف ادباء و ناقدین نے ارسال کئے، اور ان کو پروگرام میں پڑھ کر سنایا گیا ، جس میں مولانا عبدالماجد دریابادی، تلوک چند محروم، سید احتشام حسین جیسے ادباء کے پیغامات شامل ہیں۔