aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"اسفار اربعہ " صدر الدین محمد شیرازی معروف ملا صدرا اور صدر المتالہین کے فلسفی نظام پر جامع اور مشہور کتاب ہے ، در اصل "حکمت متعالیہ " کے عنوان سے صدر الدین محمد شیرازی معروف ملا صدرا اور صدر المتالہین کا فلسفی نظام ہے۔ "حکمت متعالیہ" سے مراد وہ حکمت ہے جو بحث و نظر کے ساتھ ساتھ کشف و ذوق کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔ لہذا اس طرح کی حکمت ـ بحث و استدلال پر مبنی ارسطوئی اور مشائی فلسفے کی نسبت ـ متعالی سمجھی جاتی ہے۔ اس نظریہ سے ، حکمت متعالیہ ایسی آگہی اور دانش ہے جو حکمت الہیہ کے خزانوں سے ماخوذ حکمت و حقائق پر مشتمل ہے جن کا ادراک عقل سے ماوراء ہے۔ ملا صدرا نے اس نظام میں عقلی اور نقلی اور علوم کشف و شہود سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے فلسفی اصولوں کی بنیاد رکھی ہے اور فلسفی مسائل کو ان اصولوں کی روشنی میں بیان اور توجیہ کی ہے۔ انھوں اس عنوان کو اپنی اہم ترین فلسفی تصنیف 'الحکمۃ المتعالیۃ فى الاسفار العقلیۃ الاربعۃ' ، کا نام رکھتے ہوئے بیان کیا ہے۔ تاہم یہ تصنیف الاسفار الاربعہ کے عنوان سے مشہور ہے اور کم لوگ ہی اس کو اپنے اصلی نام "الحکمۃ المتعالیہ" کے نام سے جانتے ہیں۔ زیر نظر کتاب کا اردو ترجمہ سید مناظر احسن گیلانی نے دو جلدوں میں انجام دیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free