aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصناف سخن ممتازالرشید کی ایک مختصر کتاب ہے جس میں اردو کے مبتدی طلبا کو اردو کی منظوم اصناف کا تعارف کرایا گیا ہے، مثلا شعر کی تعریف کیاہے؟شعرکسےکہتےہیں مصرع کی تعریف،بیت، فرد،رباعی،قطعہ،مثنوی،غزل،قصیدہ،مستزاد،ترجیع بند،ترکیب بند،مسمط،مرثیہ،سلام،ہجو،سہرا،اور تاریخی اشعار کی تعریف اور ان کی خصوصیات بیان کی گئیں ہیں ،فاضل مصنف نے مبتدی طلبا کے ذہن کا خیال کرتے ہوئے جہاں ان اصناف کی بنیادی چیزوں کو بیان کیا ہے وہیں ہر صنف کو سمجھانے کے لئے اشعار اور مثالوں کا بھی استعمال کیاہے، جس سے سمجھنے میں اور آسانی ہوگئی ہے، یہ کتاب اردو ادب کے مبتدی حضرات کے لئے کافی مفیدہے،زبان نہایت ہی سادہ اور انداز کافی عمدہ ہے۔