Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

سانحہ کربلا ایک ایسا موضوع ہے جس پر روز اول سے کچھ نہ کچھ لکھا گیا مگر ابھی بھی اس کے امکانات باقی ہیں ۔ ہر لکھنے والا اپنی حسب استعداد کچھ نیا لکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اول یہ ایک سانحہ کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا مگر مرور زمانہ نے پھر اس کو ایک صنف سخن کی حیثیت سے ایکسپٹ کر لیا اور اب مرثیہ جو کہ کبھی ایک آزاد صنف ہوا کرتی تھی اب اس سے خاص قسم کے مراثی مراد ہوا کرتے ہیں ۔ کتاب ھذا بھی اسی موضوع پر لکھی گئی ایک نثری شہہ پارہ ہے جس کے مصنف نے یہ کوشش کی ہے کہ سانحہ کربلا کے ہر ہر واقعہ اور وقوعہ کو قرآنی آیات سے استدلال کر کے لکھے ۔ جس کی وجہ سے مصنف موصوف پر طرح طرح کے الزام بھی لگے ۔ ظاہر ہے کہ قرآن نے کہیں بھی صاف طور پر اس واقعہ کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی مفسرین قرآن نے آیات کی تفسیر کے وقت اس کی نشاندہی کی ہے اس لئے ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ مصنف کا اپنا طریقہ استدلال ہے جہاں عقلی و نقلی دلائل کو ایک جا کر کے اس نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ پہلے ہی مقدر ہو چکا تھا ۔ کتاب کی عبارت اردو ہے مگر فارسی کی بہتات نظر آتی ہے قرآن کی آیات کا بھی بار بار استعمال کیا گیا ہے ۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
बोलिए