aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مہدی جعفر کا شمار جدید تنقید نگاروں اور شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بیشتر کتابیں افسانے کے فن، اس کی منزلیں اور عصری تقاضوں کے حوالے سے لکھی ہیں۔ مہدی جعفر کی اس حوالے سے پانچ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ جن میں پانچ افسانہ بیسویں صدی کی روشنی میں، عصری افسانے کا فن، نئے افسانے کی منزلیں،اردو افسانے کے افق، نئی افسانوی تقلیب قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے دو شعری مجموعے کیمیائے سامری، چشمۂ فیضِ نور منظر عام پر آچکے ہیں۔ زیر نظر کتاب عصری افسانے کا فن ہے یہ مہدی جعفر کی تحقیقی و تنقیدی کتاب ہے۔ یہ کتاب بارہ مضامین پر مشتمل ہے۔ پہلے تین مضامین میں افسانے کی ہیئت، اس کی بنیادی عناصر کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دیگر مضامین میں عصری افسانہ نگاروں کے افسانوں اور ان کے فن کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free