Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : قمر رئیس

شمارہ نمبر : شمارہ نمبر-004،005

جلد نمبر : 1

ناشر : جمیلہ احمد

زبان : اردو

صفحات : 74

معاون : رامپور رضا لائبریری، رام پور

عصری آگہی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

میگزین: تعارف

قمر رئیس کے رسالے عصری آگہی(1978) میں ترقی پسندانہ نظریات و تصورات کی ترویج پر خاص توجہ تھی۔اس رسالہ کا بنیادی مقصد تھا قاری اور تخلیقات کے درمیان رشتے کا استحکام اور لوگوں کو سماجی، سیاسی سروکار سے آگاہ کرنا۔ عالم انسانیت کے سامنے جو سوالات اور چیلنجز ہیں ان پر غور کرنا۔ اس رسالہ نے نازی فاشزم ، بدترین نسلی تفریق اور وحشیانہ تعصب کے خلاف کھل کر لکھا۔ اس کے علاوہ اُن ادبی مباحث کو اپنے رسالہ میں جگہ دی جن سے فکر و نظر کے نئے دریچے وا ہوں۔ ’چہرہ‘ عنوان کے تحت اداریہ تحریر کیا جاتا تھا۔ اس رسالہ میں چہرہ، نقد ادب، نقد نظر، تخلیق و تجزیہ، نظم، غزل، افسانہ، تبصرے کے عنوانات سے تخلیقات کی اشاعت ہوا کرتی تھی۔ قمر رئیس کا ہر اداریہ فکر انگیز اور چشم کشا ہوا کرتا تھا۔ قمر رئیس کے اداریے دراصل احتجاج نامہ ہیں۔ وہ ان تمام آئیڈیالوجی کو نشانہ بناتے ہیں جن سے انسانیت کو خطرات لاحق ہیں۔ ا نہوں نے اپنی تحریروں میں جمہوریت پسند تحریکوں اور ترقی پسند طاقتوں کو توانائی عطا کرنے کی بات کہی ہے۔ قمر رئیس نے یہ رسالہ اس لیے شائع کیا تاکہ لوگوں کو یہ بتا سکیں کہ ترقی پسند ایک ابدی اور لا زوال تحریک ہے جو کبھی مر نہیں سکتی کسی نہ کسی شکل میں وہ ضرور زندہ رہے گی۔ اس رسالے کے بیدی نمبراور افسانہ نمبر کو بہت مقبولیت ملی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید
بولیے