aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مصطفٰی کمال پاشاجنگ عظیم اول میں عثمانی دور کا فوجی سالار ، جدید ترکی کا بانی اور پہلا صدر تھا ۔ 1934ء میں قوم کی طرف سے انھیں اتاترک یعنی بابائے ترک کا لقب دیا گیا ،ان کی ولادت 1881ء میں سلطنت عثمانیہ کے ایک علاقہ 'سلونیکا' میں ہوئی۔مصطفی کمال دمشق میں موجود سلطنت عثمانیہ کی فوج میں بطور 'سٹاف کیپٹن' بھرتی ہوئے۔ یہاں انہوں نے ایک انقلابی جماعت 'وطن وحریت' میں بھی شمولیت اختیار کی جو سیاسی اصلاحات کی دعویدار تھی۔ اسی جماعت سے مصطفی کمال نے خلافت عثمانیہ کو ختم کرنے کے لیے ایک عسکری انقلاب لانے کی فکر پھیلانے کی ابتدا کی۔زیر نظر کتاب میں اشفاق علی خان نے سیرت اتا ترک مرتب کر کے سیاست اسلام کا شاندار کارنامہ اور ترکی کے انقلاب کی بصیرت افروز تاریخ اور سیاست آموز واقعات بیان کئے گئے ہیں۔