aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر ذکا الدین شایاں کی تصنیف "اٹھارویں صدی کی اردو شاعری کی فرھنگ" ہے۔ جو دراصل ان کے پی ا یچ ڈی کے مقالے کی تلخیص ہے۔ کتاب اپنے موضوع اور مواد کے اعتبار سے بڑی اہم ہے۔ اردو زبان کا صحیح استعمال، درست تلفظ کے لیے ہمیں کئی اہم لغات مل جاتی ہیں۔ لیکن کلاسیکی شاعری کو سمجھنے، شاعری میں مستعمل فارسی اور عربی تراکیب، تشبیہات کے مفاہیم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کوئی معتبر لغت نہیں ملتی۔ اس لحاظ سے پیش نظر تصنیف تخلیقی ادب، اردو شاعری کے الفاظ، محاورات، اشارات، تشبیہات کے معنی و مفہوم کو سمجھنے میں معاون ہے۔ اس فرہنگ کا مقصد اٹھارویں صدی کی اردو شاعری کو اس عہد کے پس منظر میں لفظی سیاق کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کرنا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free