aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر کا عہد اور اس عہد میں ہندوستان کی سماجی ، سیاسی ، اقتصادی اور ادبی تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اٹھارہویں صدی ہندوستان کا وہ عہد تھا جب مغلیہ سلطنت کا زوال تقریبا طے ہو چکا تھا اور بیرونی طاقتیں اور اندرونی طاقتیں مغلیہ سلطنت کو ختم کر دینے کی سازش میں مسلسل حملے کر رہی تھیں۔ ابدالی ہو یا مرہٹہ ، سکھ ہوں یا دیگر سب دہلی کو تباہ و برباد کرنے پر تلے تھے۔ ابدالی نے دہلی کو خوب لوٹا اور خوب خوں ریزی کی، دوسری طرف انگریز کا زور اور پھر روہیلہ کا زور اور جاٹوں کی ہنگامہ خیزی، سب کی نگاہ دہلی کی سلطنت پر تھی۔ اسی لئے میر کے کلام میں یاس و مایوسی اور قنوطیت دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ اس کتاب میں میر کے کلام سے اس دور کی سماجی ، سیاسی اور اقتصادی احؤال کو بیان کیا گیا ہے اور اس کی لکھنؤ کی زندگی اور نوابین لکھنؤ کی عیش پرستی سب کچھ بیان کیا گیا ہے یہ کتاب میر کے عہد کی تاریخ پر محمول ہے جس کا اہم سورس کلام میر ہی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free