aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"بھارت چھوڑو" آندولن گاندھی جی کے ذریعہ چلایا گیا ایک نہایت ہی اہم آندولن ہے۔ جس میں انگریزوں کو صاف طور پر کہہ دیا گیا کہ اب وہ ہندوستانیوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر ہندوستان خالی کر دیں اور یہ ان کے پاپ دھونے کا آخری موقع ہے۔ جس سے دوسری جنگ آزادی کے بھی تار جڑتے ہیں۔ اس نعرے اور تحریک کو پورے ہندوستان نے قبول کیا اور ایک بار پھر سے ہندوستانیوں میں آزادی کی چمک دوڑ گئی۔ کیوں کہ غلامی یقینی طور پر ایک گناہ ہے مگر اس سے بڑھ کر غلامی کو قبول کر لینا اور اس کے لئے جد جہد نہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے۔ اب سارے ہندوستان کو اس طوق کو اتار پھینکنے کا موقع تھا مگر اگست آتے آتے کچھ غلطیاں ہو گئیں جس سے یہ تحریک بھی مدھم پڑ گئی اور آزادی کے لئے اور انتظار کرنا پرا۔ اس کتاب میں اسی آندولن کے بارے میں تفصیلی بات کی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free