aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بچے مستقبل میں قوم کے معمار ہوتے ہیں، اگر انھیں صحیح تربیت دی جائے تو اس کا مطلب ہے ایک اچھے اور مضبوط معاشرے کے لیے ایک صحیح بنیاد ڈال دی گئی۔ بچوں کی اچھی تربیت سے ایک مثالی معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں اولاد کی تربیت کے حوالے سے مفتی شوکت علی فہمی نے نہایت ہی سادہ اور موثر انداز میں مواد پیش کیا ہے۔ شروع سے لیکر آخر تک نہایت ہی اہم باتوں کی جانب توجہ دلائی ہے ، اورپیش کردہ مواد کو استدلال کے ذریعہ اپنے قاری کے سامنے رکھا ہے۔