aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پرویز اشرفی افسانہ نگاری اور بچوں کی کہانیاں لکھنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں ۔ان کے متعدد افسانوی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ تاریخ سے بھی ان کی گہری وابستگی رہی ہے ۔ زیر نظر کتاب میں اورنگ زیب کی تعلیم و تربیت ، طرز حکومت اور دور حکومت کے بارے میں بڑی تفصیل سے لکھا گیا ہے۔ مصنف نے پوری کتاب ایک مورخ کی حیثیت سے لکھی ہے جس میں اپنی مذہبی و نسلی حیثیت کو بالکل الگ تھلگ رکھا ہے۔اورنگ زیب نے تقریباً پچاس برسوں تک حکومت کی۔ ان کے عہد حکومت میں مغل سلطنت کی سرحدیں اپنی آخری حد تک پہنچ گئی تھیں۔ یہ دورمغلیہ سلطنت کا سب سے تابناک دور تھا۔ ان کی سلطنت میں سب کو برابر حقوق ملے۔ چونکہ ذہن کو وسعت دے کر تاریخ کا مطالعہ کیا گیا ہے اور بغیر کسی ذاتی میلان کے جو حقائق سامنے آئے انہیں سپرد قلم کر دیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ اورنگ زیب کے بہت سے گوشوں کی حقیقت تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ٹائٹیل پر عالمگیر کی تصویر اور عقب میں بھڑکتا ہوا رنگ ان کے جاہ و جلال کی غمازی کرتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets