Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : وزیر آغا

شمارہ نمبر : شمارہ نمبر-003

ناشر : وزیر آغا

زبان : اردو

صفحات : 342

معاون : سندریا وگنانا کیندرم، حیدرآباد

اوراق
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

میگزین: تعارف

ڈاکٹر وزیر آغا کے اوراق لاہور نے بھی جدیدیت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے مشمولات چشم کشا ہوا کرتے تھے۔ یہ شاید پہلا رسالہ ہے جس نے انشائیے کو ایک اہم صنف کی حیثیت سے متعارف کرایا ۔ اس میں جو ادبی اور علمی مباحث ہوا کرتے تھے ۔ اس نے ادب میں تحرک اور طغیانی کی کیفیت پیدا کی ۔ یہ ایک رجحان ساز رسالہ تھا جس نے ادب کو بہت سے اہم موضوعات عطا کیے۔ خاص طور سے وہ موضوعات جو اردو ادب کے لیے اجنبی تھے۔شاید ہی کوئی ایسا ادبی موضوع ہو جس کے حوالے سے اداریے یا مباحث شامل نہ کیے گئے ہوں۔ اوراق کا ایک کالم ’’سوال یہ ہے ‘‘ کے عنوان سے تھا۔ جو بہت مقبول تھا، جس نے بحث و نظر کے نئے دروازے کھول دیے اور مختلف نظریہ فکر سے تعلق رکھنے والے ادیبوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا مو قع عطا کیا۔ اسی کالم میں اردو میں انگریزی الفاظ کی آمیزش پر ایک فکر انگیز مکالمہ قائم کیا گیا جس میں مشتاق قمر محرک تھے اور شرکائے بحث میں عبادت بریلوی۔ عبد السلام خورشید، جمیل ملک، سلیم اختر، ناصر سید شہزاد اور جمیل آزر تھے۔ اردومیں انگریزی الفاظ کی آمیزش کو لے کر بہت سارے خدشات تھے جس میں انگریزی الفاظ پر احتساب عائد کرنے کی بات بھی کہی گئی تو بہت توکچھ لوگوں نے کہا کہ انگریزی کا بر محل استعمال کوئی قبیح بات نہیںاور جو انگریزی کے الفاظ قبول عام حاصل کر چکے ہیں اس پر قدغن لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید
بولیے