aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بلونت سنگھ بیسویں صدی کے اردو اور ہندی کے مشہور و معروف ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار اور صحافی ہیں۔ جنہوں نے جگا، پہلا پتھر، تاروپود، ہندوستان ہمارا جیسے افسانوی مجموعے اور کالے کوس، رات، چور اور چاند، چک پیراں کا جسا جیسے لازوال ناول تخلیق کیے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے اردو فکشن کو عالمی شناخت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ زیر نظر کتاب "عورت اور آبشار" ان کا شاندار ناول ہے،جس میں محبت کی دلفریب اور دشوار گذار منزلوں میں پسماندہ قبائل کے روایتی بلند کردار اور محبت کی مجبوریوں اور محرومیوں کے ساتھ ساتھ، ہوس اور انتقام کی ایک ایسی دلدوز اور زندہ جاوید داستان پیش کی ہے کہ ناول ختم کرنے پر بے ساختہ منھ سے آہ اور واہ نکل جاتی ہے۔