aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"لوگوں تک خبریں پہنچانے کے لیے عوامی ترسیلات کے متعدد ذرائع ہیں ۔ ان میں سب سے قدیم ذریعہ ترسیل چھپے ہوئے الفاظ اور تصاویر ہیں جن کے مطالعہ سے پیغام رسانی کی جاتی رہی ہے ۔ ان میں اخبار ، رسائل،کتب، پمفلٹ، وغیرہ شمار کیے جاتے ہیں ۔ ریڈیو ہمارا سماعی ذریعہ ترسیل ہے جب کہ ٹیلی ویژن اور بولتی فلموں کے ذریعہ لوگ خبروں کے علاوہ تفریحی اور متنوع معلومات ، مضامین اشتہارات اور اسپورٹس وغیرہ کی اطلاعات سے آگاہ رہتے ہیں اور ان سب ذرائع ترسیل کی بدولت عوام قومی اور بین الاقوامی واقعات ، حالات نیز ان کے سماجی ، سیاسی ، معاشی اور تہذیبی معاملات و مسائل سے بھی باخبر رہتے ہیں ۔زیر نظر کتاب عوامی ذرائع ترسیل کے حوالے سے ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے ،اشفاق محمد خان نے اس کتاب میں ذرائع ترسیل کی انگریزی اصطلاحات کو اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کیا ہے، ماس کمنیو کیشن یا ذرائع ترسیل کے حوالے سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے یہ کتاب نہایت مفید ہے،کیوں کہ اس کتاب میں ذرائع ترسیل کی اصطلاحات کو بہت ہی سادہ انداز میں سمجھا یا گیاہے ۔مزید زبان کافی آسان اور شستہ استعمال کی گئی جس سے مطالب سمجھنے میں اور آسانی ہوگئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets