aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"آزادی کے بعد اردو نثر میں طنزو مزاح"نامی انصاری کی ان کتابوں میں سے ہے جس سے ان کاایک ادبی وقار قائم ہوا، کیوں کہ اس کتاب میں نامی انصاری نے چند ایسے مزاح نگاروں کے کارنامے بیان کئے ہیں جو اردو ادب میں نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں، مزید یہ کہ انھوں نے طنزو مزاح کی کچھ نادر اور جدید چیزیں بھی بیان کی ہیں جس کی وجہ سے آزادی کے بعد نثر کے حوالے سے طنزو مزاح میں جو تبدیلیاں واقع ہوئیں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ آزادی کےبعد اردو نثر میں جو طنزو مزاح تخلیق ہوا،اس کتاب میں اس کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے،کتاب کی ترتیب کچھ اس طرح ہے،طنز و مزاح کا پس منظر،اودھ پنچ کا دور، پیش منظر، طنزو مزاح کا نیا منظر نامہ، آزادی کے بعد کے اہم مزاح نگار، رشید احمد صدیقی، مشتاق احمد یوسفی،کرنل محمد خان،مجتبی حسین،احمد جمال پاشا،اور آخر میں مزاحیہ کالم نگاری،مزاحیہ خاکہ نگاری،مزاحیہ سفر نامے وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets