aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو نظم کی زندگی بھی کوئی طویل نہیں ہے پھر بھی اردو میں نظم کو جدید و قدیم ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ قدیم دور میں موضوعاتی شاعری مثنوی اور نظیر کی شاعری کو رکھا جاتا ہے تو جدید دور کے نظموں میں انجمن پنجا ب کے بعد اس میں نئی تحریک سامنے آتی ہے جس میں موضوعات سے تکنیک اور ہیئت تک میں کئی تجر بے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی زیادہ حصہ پابند نظموں کا ہوتا ہے۔ آزاد، معریٰ اور نثری نظموں کی مقبولیت آہستہ آہستہ بڑھتی جاتی ہے۔ آزادی کے بعد نظموں نے رومانویت، ترقی پسندی، جدیدیت، مابعد جدیدیت اور تانیثت کا بھی لباس پہنا۔ اس کتاب میں ان تمام کا عکس پڑ ھنے کو ملے گا۔ مرتبین نے اس کتاب میں اپنے پسند کے چیدہ چیدہ67 شاعر وں کے تین سے پانچ تک نظموں کو جمع کیا ہے۔ جوش سے لیکر شہناز نبی کی شمولیت اس کتاب میں ہے۔ اس کتاب میں نستعلیق رسم الخط کے ساتھ دیوناگری کا بھی استعمال ہوا ہے۔
Read the author's other books here.