aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آزادی سے قبل ملک کے حالات کیا تھے، اس موضوع پر بہت سی کتابیں دستیاب ہیں، آزادی کے بعد ملک میں پیدا ہوئے مسائل پر بھی تحریروں کی کمی نہیں ہے۔ باوجود اس کے زیر نظر کتاب ’آزادی کی چھاؤں میں‘ میں انیس قدوائی نے جن مسائل کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی ہے ظاہر ہے یہ وہ مسائل ہیں جن کا پیدا ہونا فطری تھا۔ مگر ملک کے لیڈران ہوں کہ سیاسی کارکنان کسی کے پاس اتنی سکت نہ تھی کہ وہ ان کا فوری حل تلاش کرسکیں۔ انیس قدوائی نے اس کتاب میں آزادی کے بعد یکلخت پھوٹ پڑنے والے مسائل کے متعلق نہ صرف اپنے گہرے تجربے کا اظہار کیا ہے بلکہ کتاب میں شامل مختلف مضامین کے ذریعے ان مسائل اور ان سے پیدا ہوئی افراتفری کا نقشہ کچھ اس انداز میں کھینچا ہے جسے پڑھتے ہوئے معاصر صورتحال کا منظر نگاہوں میں پھرنے لگتا ہے۔ اپنی تگ ودو اور بابائے قوم کرم چند گاندھی سے اپنے والہانہ پن کا بھی بے ساختہ اظہار کیا ہے۔