aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "اذان مجلس" عدیل زیدی کا نعت و منقبت، قطعات اور سلام کا مجموعہ ہے۔ یہ مجموعہ رثائی اور منقبتی ادب میں ایک اچھا اضافہ ہے، جس میں شعری جمالیات اور رویتی طرز احساس کے ساتھ جدید آہنگ نمایاں ہے۔ اس مجموعہ میں استادانہ مشاقی کے ساتھ شہدائے کربلا کے لئے عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے ہیں۔ اردو رسم الخط کے ساتھ رومن بھی متن دیا گیا ہے تاکہ استفادہ عام ہوسکے۔ مجموعہ کے شروع میں چند اہل فہم کی آرا ہیں، جن سے عدیل زیدی کی شاعری کو سمجھا جاسکتا ہے۔ کتاب کا ٹائٹل نہایت معنی خیز اور متن کی ایک طرح سے تصویری تشریح ہے جہاں ایک ظالم کے دربار کا نقشہ ہے، اور اہل بیت کو پابند سلاسل کر پیش کیا جا رہا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets