aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر مطالعہ سرور مجاز کی تصنیف حضرت سلطان باہو کے پنجابی ابیات کے منظوم اردو ترجمے پر مشتمل ہے۔ جس کے متعلق خود مترجم لکھتے ہیں۔ "مجھے اس سے قطعا انکار نہیں کہ یہ ترجمہ آپ کی شاعری کے انداز کی نشاندہی نہیں کرتا۔ سلطان العارفین کے جذبات کو میں اپنے الفاظ کا جامہ پہنا کر مروج بحور میں بھی ترجمہ کرسکتا تھا۔ مگر وہ کیفیت جو پنجابی کی بحر اور پھر ہو کے صوتی اثرات میں موجود ہے وہ مفہوم کو نئے الفاظ کا جامہ پہنا کر زندہ نہیں رہ سکتی تھی۔ اور پھر مجھے بھی تو " ہو" کے اثر نے ترجمہ کرنے پر مجبور کیا تھا۔"