aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب جواہر لال نہرو کے ان خطوط کا مجموعہ ہے جو انہوں نے اپنی بیٹی اندرا گاندھی کو لکھے تھے۔اس وقت اندرا گاندھی کی عمر صرف دس سال تھی۔ خطوط کو اس طرح لکھا گیا ہے کہ پڑھنے والا اس میں کھو جاتا ہے۔ اگرچہ اس مجموعے کا اصل ماخذ انگریزی میں چھپی کتاب ہے مگر زیر نظر اردو ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ وہ تصویریں جو انگریزی ایڈیشنوں میں ہیں ان کے علاوہ بھی بہت سی تصویریں اس کتاب میں شامل کی گئی ہیں۔ نیز اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ ترجمہ آسان، عام فہم اور ہر طالب علم کی استعداد کے مطابق ہو۔ گاہے بگاہے حواشی بھی لگائے گئے ہیں جن سے الفاظ اور خط کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ کتاب کم عمر بچوں کے لئے عام معلوماتی کتابوں کی کمی کو دور کرنے میں یقیناً معاون ہوگی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets