aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مرزا غالب پر بہت کچھ لکھا گیا اور اب بھی بہت کچھ لکھا جارہا ہے۔ ملک یا بیرون ملک گویا جہاں اردو ہے دیکھا جائے تو ہر دانش گاہ میں ایک نہ ایک ماہر غالبیات ضرور موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’بارے غالب کا کچھ بیاں ہوجائے‘ میں اس بات کا بہتر خیال رکھا گیا ہے کہ عام روش سے کچھ الگ ہو۔ لہٰذا غالب کی شاعری، ان کے عادات واطوار، ان کے سماجی اور سیاسی سروکار کے علاوہ اس کتاب میں ان کے مزاج و منہاج کے بارے میں تحقیق شدہ معلومات اکٹھا کی گئی ہے۔ بلاشبہ یہ کتاب طلبا اور اساتذہ دونوں کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔