aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کے خدمت گاروں میں مولوی عبدالحق کا نام نمایاں ہے۔ زیر نظر کتاب "بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبد الحق فن اور شخصیت" سید معراج نیر کی تحریر کردہ کتاب ہے۔ در اصل یہ کتاب انھوں نے پنجاب یونیورسٹی میں اپنے پی ایچ ڈی کے لیے مقالے کے طور پر لکھی تھی ۔سید معراج نیر نے اس کتاب کو آٹھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ، پہلا باب احوال زندگی پر محیط ہے ، دوسرا باب تصنیفی و تالیفی خدمات کے حوالے سے، تیسرے باب میں فن تحقیق کو بیان کیا گیا ہے۔چوتھے باب میں تحقیق کی روایت کو بیان کیا گیا ہے۔پانچویں باب میں مولوی عبد الحق کی تحقیقی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔چھٹے باب میں فن تحقیق کی روشنی میں مولوی عبد الحق کی تحقیقی خصوصیات کا اجاگر کیاگیا ہے، ساتویں باب میں تحقیق کے میدان میں ان کے مقام و مرتبے کا تعین پیش کیا گیا ہے، اور آٹھویں باب میں ان لوگوں کی تحقیق کا تذکرہ ہے جنھوں نے مولوی عبد الحق کی تحقیقی کاوشوں اور خصوصیات کو جلا بخشی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets