aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بابا فرید صاحب ایک صوفی شخصیت ہیں ۔ اس کتاب میں سب سے پہلے ان کے عہد کا تاریخی پس منظر بیان کیا گیا ہے ۔اس کے بعد ان کے حالات زندگی اور تعلیمات کا ذکر کیا گیا ہے۔پھر فرید مسعود یا فرید ثانی پر بحث چھیڑی گئی ہے ۔ اس کے بعد ان کی شعری صلاحیت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے اور ان کی شاعری کو متصوفانہ مضامین کے تحت بیان کیا گیا ہے پھر بابا فرید کو ایک فنکار کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے۔ بابا فرید اور ان کی شاعری پر یہ ایک بہترین کتاب ہے ۔