aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "بابا نانک حیات و جپ جی" کالا سنگھ بیدی کی کتاب ہے۔ جب 1969 میں بابا نانک کا پانچ سو سالہ یوم پیدائش منایا گیا، اس موقعہ پر ہندی، پنجابی اور انگریزی وغیرہ زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی آپ کی حیات اور ملفوظات کو منظم طریقے سے سامنے لایا گیا، یہ کتاب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کتاب میں گرونانگ کی مکمل زندگی کا نقشہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بابا نانک کی اصل زندگی ان کے کلام مقدس سے ابھرتی ہے۔ اسی لئے کتاب میں پہلے دو ابواب کے علاوہ زیادہ تر آپ کے کلام اور ملفوظات و ارشادات پر زور صرف کیا گیا ہے۔ آپ کے کلام 'جپ جی' کی تشریح کرتے ہوئے جابجا اقبال کے وہ اشعار جو ان کے فلسفہ خودی اور مرد کامل کی تشریح میں ہیں، پیش کئے ہیں، جس سے مطالعہ بہت دلچسپ ہوگیا ہے۔ زبان بالکل عام فہم اور سادہ ہے۔