aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بچوں کو صاف ستھرا اور معیاری ادب فراہم کرنا قوم کی بہت بڑی خدمت ہے۔ بچوں کے لیے ادب تخلیق کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ یہ ادب کی مشکل ترین صنف ہے، اس کے ذریعے بچوں میں پڑھنے اور لکھنے کی مہارتیں اورمختلف شعبہ جات کی معلومات فراہم کرنے، تفریح فراہم کرنے، ان میں تخیل کی بلندی پیداکرنے، جذبہ اور حوصلہ پروان چڑھانے، مختلف النوع تجربات سے روشناس کرانے، ان میں ثقافتی، تہذیبی اور مذہبی ورثے کو منتقل کرنے اور اخلاقی اوصاف کے نشوونما کی سعی کی جاتی ہے. اور اس میں جہاں بچوں کی نفسیات، رجحانات اور معاشرت وماحول کا دقیق علم درکار ہے، وہیں ان تمام چیزوں کو بچوں کی سطح پر اتر کر بیان کرنے اور سمجھانے کا فن بھی نہایت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ڈپٹی نذیر احمد کی مختصر سوانح ہے، جو بچوں کے لئے آسان زبان میں تحریر کی گئی ہے، تاکہ بچے نذیر احمد کی زندگی اور جد و جہد سے سبق حاصل کریں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets