Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : شمس اقبال

شمارہ نمبر : 005

جلد نمبر : 12

ناشر : ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

مقام اشاعت : انڈیا

سن اشاعت : 2024

زبان : Urdu

صفحات : 64

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

مہینہ : May

بچوں کی دنیا
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

میگزین: تعارف

قومی اردو کونسل، نئی دہلی سے شائع ہونے والا یہ بچوں کا مقبول ترین رسالہ ہے۔ اس کی اشاعت کا آغاز جون 2013 سے ہوا۔ پہلے شمارے پر مدیر اعلیٰ کی حیثیت سے ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین، نائب مدیر اور اعزازی مدیر کے طور پر باالترتیب ڈاکٹر عبدالحی اور نصرت ظہیر کے نام درج تھے۔ڈائرکٹر شپ کی تبدیلی کے ساتھ ہی مدیر اعلیٰ کا نام بدل جاتا ہے اسی لئے رسالے کے تمام مشمولات کے انتخاب اور ترتیب کی ذمہ داری نائب مدیر کے ذمہ ہوتی ہے اور رسالہ کا معیار اسی کے حسن ذوق کا غماز ہوتا ہے۔ اِن دنوں اجمل سعید اس کے مدیر منتظم ہیں۔ اس رسالہ کے پہلے اداریہ میں لکھا گیا تھا کہ: ’’ماہنامہ بچوں کی دنیا آپ کے بچپن کی دنیا کو اور بھی حسین بنانے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ جو امید ہے آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ ہم آپ کو آپ ہی کا بچپن پیش کر رہے ہیں۔ اس میں مزے دار قصے کہانیاں ہیں، کارٹون ہیں، کامکس ہیں، دلچسپ معلوماتی مضامین ہیں، حیرت انگیز چیزوں کا بیان ہے، دنیا بھر میں بے حد شوق سے پڑھے گئے ایک ناول کی قسط وار شروعات ہے، پیاری پیاری نظمیں ہیںاردو فیس بک کے عنوان سے آپ کا اپنا کالم ہے۔ نانی کے صندوق سے نکالی گئی وہ پرانی نظمیں، کہانیاں اور چٹکلے ہیں جنہیں ہر دور کے بچوں نے بہت پسند کیا ہے۔‘‘ اس رسالہ کے مستقل سلسلوں میں اردو ایس ایم ایس، دماغی ورزش، مہینے کی باتیں، آپ کے سوال اہم تھے۔ کارنامے کے تحت بچے اور بچیوں کے غیر معمولی کارناموں سے روشناس کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں اس میں کچھ تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔ جن میں کئی نئے سلسلے شروع کئے گئے ہیں۔ اس کے پہلے شمارے پر پہلا شمارہ پہلا قدم کی عبارت درج تھی ۔خوبصورت اور دل چسپ معلوماتی مواد دیدہ زیب سرورق کی وجہ سے یہ رسالہ بہت جلد مقبولیت حاصل کرتا گیا۔ اس کی تعداد اشاعت بھی دوسرے رسالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ایک زمانہ میں اس کی اشاعت ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید
بولیے