aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فانی بدایونی اردو كے ممتاز شاعروں میں ہیں۔ جنھوں نے اردو شاعری كو ایك نیا لہجہ اور نئی معنویت عطا كی۔فانی بدایونی نے جس عہد میں شاعری كی وہ تیز رفتار سماجی اور سیاسی تبدیلیوں كا دور تھا۔اس دور كے كرب كو فانی نے بڑی خوش اسلوبی كےساتھ شعری پیكر میں ڈھالا ہے۔زیرنظر كتاب فانی كی حیات اور شاعری سے متعلق مكمل معلومات فراہم كرتی ہے۔جس میں فانی كے حالات زندگی ،شاعری كی ابتدا اور ان كے كلام كا جائزہ ہے۔فانی كے سیرت كے چند پہلو كا ذكر كرتے ہوئے مصنف نے فانی كے كلام كا تجزیہ مختلف عنوانات جیسے فانی كی اخلاقی شاعری،فانی كے كلام میں مصوری،نفسیاتی شاعری،نظمیں،زبان اور زندگی كا تصوروغیرہ كے تحت پیش كیا ہے۔ان كے كلام میں درس و اخلاق پر مبنی نظمیں بھی موجود ہیں۔ اس کتاب کو بچوں کے ذہن، نفسیات اور استعداد کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ بچے ٹھیک سے استفادہ کر سکیں۔