aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"بچوں کے غالب" فرید عشرتی کی کتاب ہے یہ کتاب دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلے حصے میں مرزا غالب کی زندگی اور ان کے اخلاق و عادات کا بیان ہے۔ مرزا غالب کی شاعری اور اس کی افادیت و انفرادیت ، لطیفے ، انشا پردازی، خطوط کی اہمیت اور دیگر تصانیف پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ دوسرے حصہ میں ایک ڈراما "بازیچۂ اطفال" کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ ڈراما غالب کی زندگی اور ان کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ تمام مکالمے جو غالب کی نثر اور خطوط کی جان ہیں، اس ڈرامے میں آ جائیں۔ یہ ڈراما غالب کی شخصیت اور ان کی رنگا رنگ زندگی کا آئینہ دار ہے۔اس کے علاوہ غالب کی صد سالہ برسی کے موقع پر بچوں نے جشن غالب منایا ہے اور تقریریں و مضامین پیش کیے ہیں۔ بیت بازی کا ایک مقابلہ بھی پیش کیا ہے جس میں بچوں نے صرف غالب کے اشعار استعمال کیے ہیں۔