aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حکیم محمد سعید بچوں اور بچوں کے ادب سے بے حد شغف رکھتے تھے۔ اپنی شہادت تک وہ اپنے ہی شروع کردہ رسالے ہمدرد نونہال سے مکمل طور پر وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نونہال ادب کے نام سے بچوں کے لیے کتب کا سلسلہ شروع کیا ۔ ان کا معمول تھا کہ وہ جس روز مریضوں کو دیکھنے جاتے روزہ رکھتے تھے چونکہ ان کا ایمان تھا کہ صرف دوا وجہ شفاء نہیں ہوتی۔ حکیم محمد سعید پاکستان کے بڑے شہروں میں ہفتہ وار مریضوں کو دیکھتے تھے۔ سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ مریضوں کا مفت علاج کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب میں حکیم سعید کے وہ حالات زندگی ہیں جو خود انھوں نے اپنی زبان سے بیان کئے تھے ، بیان کئے گئے ہیں۔چنانچہ ،اس کتاب میں حکیم سعید کے نام سے لیکر خاندان، بچپن، ، حج ، تعلیم، کھیل ہمدرد ، صحافت و ادب پسندیدہ کھانا، پسندیدہ ملک، پسندیدہ کتاب، پسندیدہ شاعر اور شریک حیات کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ زبان نہایت آسان، جس سے بچے بآسانی استفادہ کرسکیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets