aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسماعیل میرٹھی نے بچوں کے ادب میں گوناگوں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے جس یکجہتی سے بچوں کے نفسیات کا مطالعہ کر کے ان کے لیے لکھا وہ کسی اور کے حصہ میں نہیں آیا ۔ ان کی اکثر تحریروں کا مقصد اصلا ح قوم ہے اس کے لیے انہوں نے تمثیلات کابھی سہارا لیا اور ان کے کردا رو عمل کی آڑ میں بچوں کومحنت ، عمدہ اخلاق ، قوت عمل اور جہد مسلسل کی تلقین کی اسی لیے ان کی تحریریں بچوں کے لیے عمدہ اخلاق کی ضامن ہوتی ہیں ۔ اگر چہ ان کی خدمات اس کے سوا تمام اصناف ادب میں نظرآتی ہیں، لیکن اردو ادب میں ناقدین نے ان کو بچوں تک ہی محدود کر رکھاہے اس لیے ان کے حوالے سے بچوں کی ہی تحریر یں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے ابتدائی درجات سے ثانوی درجات تک کے لیے کتابیں لکھی ہیں۔ اس کتاب میں ان کی تقریبا تیس چنندہ نظموں کو شامل کیاگیا ہے ۔ ان نظموں کی معنویت و اہمیت آج بھی مسلم ہے بلکہ ابھی بھی کوئی نصابی کتب تیار کی جاتی ہے تو ان کی ان نظموں میں سے بھی کچھ نہ کچھ شامل کیا جا تا ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets