aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتابچہ "بچوں کے رابندر ناتھ ٹیگور" ناظمہ کا تحریر کردہ ہے، جس میں بچوں کو رابندر ناتھ ٹیگور کی خوبیوں سے واقف کرایا گیا ہے، ان کے بچپن کے حالات بیان کئے گئے ہیں، جس سے بچوں کے حوصلے مہمیز ہوں، انہوں غریبوں اور کسانوں کا ساتھ دیا، زمین داروں کی مخالفت کی، زمین داروں کے خلاف نظمیں بھی کہی ان تمام حقائق سے بچوں کو واقف کرایا گیا ہے، ٹیگور فرقہ پرستی کے بھی خلاف تھے، اس پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، ان کی وطن پرستی کو بیان کیاگیا ہے۔ اردو ادباء بھی ٹیگور سے عقیدت رکھتے تھے، اس حقیقت کو بھی آشکار کیا گیا ہے، ٹیگور کی فنی صلاحیتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان کی شاعری، افسانہ نگاری ناول نگاری ، ڈراما نگاری اور مصوری کا تعارف کرایا گیا ہے، ٹیگور اور گاندھی جی کی ملاقات کو بھی بیان کیا گیا ہے، کتاب میں ٹیگور سے متعلق اہم معلومات ہیں، جس کو بہت مختصر اور آسان لفظوں میں پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free