aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مکتبہ جامعہ نے ادب اطفا ل کی تخلیق میں میں اپنا بھر پور تعاون دیا او ر اس مکتبہ سے کثیر تعداد میں بچوں کے لیے کتابیں شائع کی گئیں ۔ اس کتاب کا بھی تعلق جامعہ اور مکتبہ جامعہ دونوں سے ہے ۔اس کتاب میں اس وقت کے مشہور قلم کاروں کی نظمیں ہیں جیسے حفیظ جالندھری ، حامداللہ افسر میرٹھی ، شفیع الدین نیر ، ساغر نظامی ، اقبال اور چکبست وغیرہ کی۔نظموں کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھاگیا ہے کہ یہ کتا ب پانچویں تک کے بچوں کے لیے زیادہ مفید ہو اور اس عمر کی بچوں کی نفسیات کو متاثر کرے ۔ فطر ت کے موضوعات زیادہ ہیں اور حب الوطنی کے ساتھ آپسی ہم آہنگی پر بھی نظمیں ہیں ۔
Read the author's other books here.