aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیض احمد فیض اردو شاعری میں قد آور توانا شخصیت کے مالک رہے ہیں۔ بایں سبب ان پر اردو تنقید میں بہت تفصیل سے اور بہت زیادہ لکھا گیا۔ چوں کہ وہ ایک خاص تحریک اور نظریے سے وابستہ رہے اور حسن اتفاق سے ان نظریے سے متعلق اردو ادب میں ایک تنقیدی دبستان موجود رہا ہے لیکن یہ کتاب اردو کی بقیہ کتابوں سے کئی معنوں میں مختلف ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں فیض کو ہندی کے ادبا و ناقدین کی نظر سے دکھانے کی کوشش کی گئی۔ اہم بات یہ ہے کہ سارے نام ہندی ادب میں بڑی سنجیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں-