aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غدر ۱۸۵۷ ہندوستان کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب کا آغاز تھا۔ غدر کی حمایت کرنے کے سبب آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر پر انگریزی عدالت میں مقدمہ چلا اور انہیں ایک ملزم کی حیثیت سے انگریزی عدالت پیش کیا گیا۔ ہر تاریخ اور مقدمہ پر پیشی کی کیفیات، گواہوں کے بیانات، وکیلوں کی جرحیں اور بہادر شاہ کے موقف کو مکمل تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ ناظرین جب اس کتاب کو پڑھ لیں گے تو ان کو غدر ۱۸۵۷ میں ہندو اور مسلمانوں کے واقعات میں اتحاد نظر آئے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوگا کہ مقدمہ بہادر شاہ میں جن لوگوں پرغدر کا الزام لگایا گیا، وہ سازش کا شکار ہوئے تھے۔ نیز کتاب کے پڑھنے سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ گرچہ بہادر شاہ ظفر نے مجبوری سے باغی فوج کا ساتھ دیا تھا تاہم وہ سچے دل سے انگریزوں کا پوری طرح قلعہ قمع چاہتے تھے اور وہ یہ چاتے تھے کہ ہندوستان میں کہیں بھی انگریزوں کا نام و نشان باقی نہ رہے۔ کتاب کے پڑھنے کے بعد یقیناً قاری کے سامنے مغلیہ تاریخ اور آزادی کے لئے لڑی جانے والی جنگ کے بہت سے اہم گوشے اجاگر ہوں گے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free