aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بہادر شاہ ظفر آخری تاجدار مغلیہ سلطنت نے 1857 کی جنگ آزادی میں نہ صرف حصہ لیا تھا بلکہ ہندوستان کے تمام باغیوں کی پیشوائی بھی کی تھی۔ خواجہ حسن نظامی نے جنگ آزادی اٹھارہ سو ستاون پر کئی کتابیں اور کہانیاں شائع کی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی بہادر شاہ کا روزنامچہ کا ترجمہ ہے جسے دہلی کا آخری سانس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ترجمہ بمبئی کے روزنامچہ احسن الاخبار اور دہلی کے سراج الاخبار کا اردو ترجمہ ہے۔ اس روزنامچے میں دہلی اور اطراف دہلی کے شاہی اور برطانوی حکومت کی خبریں ہاتھ سے لکھ کر شائع کی جاتی تھیں جو نہ صرف تاریخی اہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ ایک اہم تاریخی ماخذ بھی ہے۔